باجپئی جی ہیما مالنی کے بہت بڑے مداح رہے ہیں، فلم ’ سیتا اور گیتا ‘ 25بار دیکھی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممتاز لیڈر اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی سال 2004کے چناؤ تک چاق و چوبند تھے۔ اس دوران ہی ان کی طبیعت ناساز ہونے لگی اور وہ آہستہ آہستہ سیاسی اور سماجی سرگرمیوں سے دور ہو تے چلے گئے۔

باجپئی کا ادب ، شاعری اور فلموں سے بھی خاصہ لگاؤ تھا۔وہ بالی ووڈ کی ممتاز ادکارہ ہیما مالنی کے بہت بڑے مداح تھے۔ انہیں ہیما مالنی کی فلمیں دیکھنا بے حد پسند تھا۔

اداکارہ ہیمامالنی نے اپنے ایک انٹرویو میں اس با ت کا انکشاف کیا تھا کہ اٹل بہاری جی کو میری 1972میں ریلیز ہو ئی فلم ’ سیتا اور گیتا‘ اتنی پسند آئی تھی کہ انہوںنے ا س فلم کو 25بار دیکھا ۔

واضح رہے ہیما مالنی کا اس فلم میں ڈبل رول تھا اور فلم کے ڈائریکٹر رمیش سپی تھے۔ ہیما مالنی نے اٹل بہاری سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں ان سے ملی تھی تو وہ بات کرنے میں بھی ہچکچا رہے تھے ،وہاں موجود ایک خاتون نے بات چیت میں بتایا کہ اٹل جی آپ کے ( ہیما مالنی) بہت بڑے فین ہیں۔

انہوں نے 1972میں آئی آپ کی فلم سیتا اورگیتا 25بار دیکھی ہے۔ اس لئے وہ اچانک آپ کو سامنے پا کر ہچکچا رہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ باجپئی جی بانچ بار رکن پارلیمنٹ رہے چکے ہیں اوربطور وزیر اعظم اپنی معیاد پورا کرنے والے پہلے غیر کانگریسی ہیں ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Atal bihari vajpayee big fan of hema malini in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply