آشوتوش نے سخت دماغ پاشی کے بعد فلم موہن جوداڑو بنائی ہے:ریتک

نئی دہلی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار ریتک روشن کا کہنا ہے کہ آشوتوش گوواریکر نے تفصیلی ریسرچ کے بعد فلم موہن جوداڑو بنائی ہے۔ ریتک روشن نے آشوتوش گوواریکر کی ہدایت میں بنی فلم ”موہن جوداڑو“ میں کام کیا ہے۔ یہ فلم وادی سندھ کی تہذیب کے پس منظر پر مبنی ہے۔ریتک روشن نے کہا ”موہن جوداڑو“کے بارے میں کوئی تاریخی ثبوت نہیں ہے۔
کھدائی میں ملے نوادرات سے اس مقام کے بارے میں لوگوں کو پتہ چل پایا ہے۔کھدائی میں الگ الگ طرح کی چیزیں سامنے آئیں جس کی بنیاد پر سماج میں مختلف تصورات قائم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آشوتوش نے تفصیلی ریسرچ اور آثار قدیمہ کے ماہرین کی مدد سے ان میں سے ایک تصور کو منتخب کرکے اس کی بنیاد پر فلم بنائی ہے۔
اگر فلم دیکھنے کے بعد کوئی یہ کہتا ہے کہ موہن جوداڑو میں تو یہ سب نہیں تھا اور جو دکھایا گیا ہے وہ من گھڑنت ہے تو بھی اسے غلط ثابت کرنے کےلئے کوئی ثبوت نہیں ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashutosh made film mohenjo daro after thorough research says hriktik roshan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply