میں نے کم عمری میں ہی گانے کا انداز لتا دیدی سے جدا رکھنے کا فیصلہ کر لیا تھا : آشا بھوسلے

نئی دہلی: گزشتہ دنوں راجستھان کے دارالخلافہ جے پور میں ایک پروگرام کے دوران معروف گلوکارہ آشا بھوسلے نے کہا کہ وہ جب چھوٹی تھیں تب انہیں احساس ہوا کہ انہیںاپنے گانے کا انداز اپنی بڑی بہن شہر آفاق گلوکارہ لتا منگیشکر سے جدابنا نا ہے۔

مغربی موسیقی اور کیمرن مرنڈا جیسے گلوکاروں میں دلچسپی رکھنے والی آشا بھوسلے نے مشہور اسکرین رائٹر پرسون جوشی کےساتھ اپنی موسیقی اور زندگی سے وابستہ تجربات کو شیئر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کے اسی کلاسیکی اور مغربی کمپوزیشن کی کوشش نے انہیں عالمی موسیقی کی دنیا میں اپنی الگ شناخت بنا نے کی ترغیب دی۔

آشا بھوسلے نے کہا کہ کسی بھی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا عزم ضروریات ہوتی ہیں، ضرورتنےہی مجھے ملنے والے ہر طرح کے گیت کو گانے کے لئے مجبور کیا ، کسی بھی طرح کا گانا میر ے لئے ’ خدا‘ کی طرح ہے ، میں نے یقینی بنایا ہے کہ میں اپنے گائے نغموں میں اپنی چمک چھوڑ پاو¿ں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asha bhosle i needed my own style different from didi lata in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.