تمام بالی ووڈ فلم ساز” آرٹیکل 370 “ کا ٹائٹل رجسٹرکرانے کی دوڑ میں شامل

نئی دہلی: رواں سال ہندوستانی ائر فورس نے پلوامہ دہشت گرادانہ حملے کے بعد پاکستان کے بالا کوٹ میں ائر اسٹرائیک کی تھی اس کے فوراً بعد ہی بالی وڈ پرڈیوسروںنے انڈین موشن فیکچرپروڈیوسرز ایسوسی ایشن ، پروڈیوسرز گلڈ آف انڈیا اور انڈین فلم ٹی وی پروڈیوسرز کونسل کے دفتروں میں چکر کاٹنے لگے تھے تاکہ وہ سب سے پہلے فلم کا ٹائٹل رجسٹر کر سکیں ۔

واضح رہے کہ ائراسٹرائیک سے ایک ماہ قبل ہی ریلیز ہو ئی فلم ’ اوڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک کافی کامیاب رہی تھی ۔ اس کے علاوہ پلوامہ : دی ڈیلی اٹیک ، سرجیکل اسٹرائیک 2.0، بالاکوٹ اور پلوامہ جیسے اٹیک جیسے ٹائٹل فوراً رجسٹر کرلئے گئے ساتھ ہی پاکستان کی قید سے رہائی پا کر ہندواپس آنے والے ائر فورس پائلٹ ابھیندن وردھمان کے اوپر بھی ٹائٹل پر دعویٰ کیا گیا ہے۔

اب حکومت ہند کی جانب سے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370کو ختم کر دیئے جانے کے بعد بھی پروڈیوسروں کا ایسا ہی رد عمل دیکھا گیا ہے ۔ گزشتہ دودنوں میں الگ الگ ہندی فلم انسٹی ٹیوٹ میں اسے متعلق 50سے زائد ٹائٹل رجسٹر کرائے جا چکے ہیں ۔

ایک خفیہ ذرائع کے مطابق ’ فلم آرٹیکل 15کی کامیابی کے بعد آرٹیکل 370اور آرٹیکل 35اے جیسے ٹائٹل فلم سازوں کی پہلی پسند بنے ہوئے ہیں اور ایسوسی ایشن کو اس سے متعلق 25تا 30اپلی کیشن ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس دورڑ میں کچھ بڑے پروڈکشن ہاؤس بھی شامل ہیں جو جلدسے جلد اجازت ملنے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ فوراً فلم پر ریسرچ کر کے کاسٹ فائنل کر لی جائے۔

ویسے پی ایم مودی کی بائیو پیک بنانے والے پروڈیوسر آنند پنڈت نے بتایا ہے کہ انہوںنے ایک مہینے پہلے آرٹیکل 370اور آرٹیکل 35 اے نام کے ٹائیل راجسٹر کرالئے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ وہ اس موضوع پر کافی ریسرچ کر رہے تھے لیکن اب جب حکومت نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے تو انہیں اپنی فلم کے لئے ایک بہترین کلامیکس مل گیا ہے ۔

فلم میکرز وجئے گلانی بھی گزشتہ سال کچھ وقت سے ایک اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ موجودہ سیاسی حالاتوں کو دیکھتے ہوئے آرٹیکل 370ایک بہترین ٹائٹل ہوگا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Article 370 film producers scramble to register related titles in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.