ارشدوارثی نے25سال پہلے مجھے فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دیا تھا:بومن ایرانی

نئی دہلی:اپنی شاندار اداکاری سے بالی ووڈ میں شناخت بنانے والے اداکار بومن ایرانی نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں ارشد وارثی کی وجہ سے آپائے ہیں۔بومن اور ارشد وارثی منا بھائی ایم بی بی ایس ،جولی ایل ایل بی جیسی فلموں کے ساتھ ساتھ دیگر کئی فلموں میں ساتھ نظر آئے ہیں۔ اس جمعہ کو ریلیز ہونے والی فلم ”دی لیجنڈ آف مائکل مشرا“میں ایک بار پھر یہ جوڑی ساتھ نظر آنے والی ہے۔
فلم کی تشہیر کےلئے پہنچے بومن نے کہا کہ ارشد پہلے شخص تھے جنہیں لگا کہ وہ فلموں میں اچھی اداکاری کرسکتے ہیں۔بومن نے کہا”ممبئی میں میں نے جہاں تھیٹر کرنا شروع کیا تھا وہاں ارشد کوریوگرافر تھے اور تب انہیں فلموں میں اداکاری کرنے کے مواقع ملنے شروع ہوگئے تھے۔میرے پہلے تھیٹر پرفارمنس کے بعد ہی ارشد نے کہا کہ مجھے فلموں میں کام کرنا چاہیے۔
ارشد کو جب ”تیرے میرے سپنے “ میں کام کرنے کا موقع ملا تو اس نے فلم کی پروڈیوسر جیا بچن سے میرے بارے میں بات کی۔“انہوں نے کہا ”یہ بات تقریباً 25سال پرانی ہے ،اس وقت میں اور ارشد ایک دوسرے کو ٹھیک سے پہچانتے بھی نہیں تھے ،تھیٹر کے سلسلے میں ارشد کی ایک پریس کانفرنس ہورہی تھی،جہاں میں پیچھے کھڑا ہوکر دیکھ رہا تھاکہ کانفرنس ہوتی کیسے ہے،اسی وقت ارشد نے میڈیا کے سامنے میری تعریف شروع کر دی اور پیچھے بھیڑ میں کھڑا ہوکر میں یہ سب سن رہا تھا،ایک جونیئر اداکار کو ایسی عزت ملنا بڑی بات ہے۔
“ارشد نے بومن کی تعریف کرتے ہوئے کہا”تھیٹر میں بومن کی اداکاری میں ایساجادو تھا کہ جب وہ اسٹیج پر ہوتے تھے تو ساری آنکھیں صرف انہیں ہی دیکھتی تھیں۔میں ان سے اتنا متاثر تھا کہ انہیں فلموں میں قسمت آزمانے کی صلاح دینے لگا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arshad warsi urged boman irani to act in films 25 years ago in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply