ارشد وارثی فلموں میں آنے سے پہلے گھر گھر جا کر خواتین کے میک اپ کا سامان بیچتے تھے

نئی دہلی: اپنی محنت اور لگن سے بالی وڈ میں اپنی شناخت بنانے والے ارشد وارثی آ ٓج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اپنی مشکلوں کو اپنی طاقت میں تبدیل کرنے والے اداکار ارشد وار ثی کو 2003 میں آئی فلم ’ منا بھائی ایم بی بی ایس‘ سے کافی شہرت ملی۔ ہندسنیما میں اپنی مزاحیہ اداکاری اور سنجیدہ کردار ادا کرکے لوگوںکو کافی متاثر کیا ہے۔
ارشد وارثی 19اپریل 1968کو ممبئی پیدا ہوئے۔ ایکٹر ارشد بہت ہی کم عمر میں یتیم ہو گئے تھے ، جب ارشد 14سال کے تھے تو ان کے والدین کا انتقال ہوگیا تھا، اس کے بعد انہوں نے گھر چلانے کے لئے 17سال کی عمر میں سیلزمین کا کام شروع کر دیا ، گھر گھر جا کر کاسمیٹک بیچنے لگے۔
ارشد وارثی کو ڈانس کرنے کا بہت شوق تھا ان دنوں ممبئی میں اکبر سامی گروپ کا بڑا نام تھا وہاں جا کر ارشد کو ڈانس گروپ میں شامل ہونے کی پیشکش ہوئی۔
پھر کیا تھا تبھی سے ارشد کی زندگی بدل گئی ۔ آج بھلے ہی ارشد اپنی اداکاری سے پہچانے جاتے ہوں لیکن ان کا بالی ووڈ کیریر کا آغاز اسسٹنٹ کے طور پر ہوا تھا۔ 1987میں آئی فلم ’ ٹھکانہ ‘ اور ’ کاش‘ میں انہوں نے مہیش بھٹ کو اسسٹ کیا تھا۔ ارشد وارثیکے ڈانس کا شوق تب رنگ لایاجب انہو ںنے سال 1991میں انڈین ڈانس کمپٹیشن کا اعزاز جیتا۔
اس کے آئندہ سال انہوں نے لندن میں ماڈرن جیز کٹیگری کے تحت ورلڈ ڈانس چمپین شپ میں حصہ لیا اور اس میں ان کو چوتھا مقام ملا۔ بعد میں ہندوستان آکر اپنی ڈانس اکیڈمی ’Awesome‘ شروع کی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arshad warsi birthday special actor who is not only a comedian in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply