ارون گاؤلی کا کردار ادا کرنامشکل تھا: ارجن رامپال

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال کا کہنا ہے کہ سلور اسکرین پر ارون گاؤلی کا کردار اداکرناان کے لئے کافی مشکل رہا۔ ارجن اپنی آنے والی فلم ”ڈیڈی“میں گینگسٹر سے لیڈر بننے والے گاؤلی کے کردار میں نظر آئیں گے۔
ارجن کا کہنا ہے کہ وہ بہتر تجربہ کے لئے فلم کرتے ہیں۔ حال ہی میں فلم ”ڈیڈی“ کے ٹیزر کی خصوصی اسکریننگ میں شامل ارجن نے کہا، ”ہر فلم کا اپنا ایک الگ سفر ہوتا ہے۔ آپ فلمیں اس لیے کرتے ہیں کیونکہ آپ کرنا چاہتے ہیں۔ میں اس لیے کرتا ہوں، کیونکہ مجھے اس سے بہتر تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
“ ارجن نے کہا، “میں شمار نہیں کرتا کہ یہ فلم ایک نیا پڑاؤ ہوگی، کیونکہ یہ آپ کے لئے بری بھی ثابت ہو سکتی ہے لیکن آپ کو خطرہ مول لینے کے لئے تیار رہنا چاہئے، کیونکہ یہ کافی دلچسپ ہوتا ہے۔
مجھے ارون گاؤلی کی زندگی کو جاننے کے لئے اور اس کی معلومات حاصل کرنے میں ایک سال کا وقت لگا۔ ارون گاؤلی نے کافی کچھ کیا ہے اور اس سب کو پردے پر دکھانا کافی مشکل رہا۔“

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arjun rampal screens daddy teaser for arun gawlis family in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply