ارجن رام پال نے اپنے پرستار پر حملہ کرنے کی تردید کی

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے اس خبر کی تردید کی ہےکہ انہوں نے اپنے کسی پروگرام میں کسی نوجوان کو کیمرے پھینک کر زخمی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر فرضی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ارجن رام پال نے دہلی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے نائٹ کلب میں اس وقت جب وہ ڈی جے بجا رہے تھے ایک فری لانسر پیشہ ور فوٹو گرافر نے ان کی تصویر لینے کی کوشش کی ۔
یہ دیکھ کر رام پال آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے اس کا کیمرہ چھین کرمجمع پر اچھال دیا۔ جس میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا ۔ شوبھیت راجانی نام کے اس نوجوان نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نائٹ کلب گیا ہوا تھا، جہاں ارجن رامپال ڈی جے بجا رہے تھے۔اور انہوں نے ڈی جے بجانے کے دوران جوش میں بھیڑ کی طرف کیمراپھینکا جس سے اس کو کافی چوٹیں آئیں۔ اور جب اس نے اس کا سبب معلوم کرنے کی کوشش کی تو وہاں موجود باؤنسرزنے اسے دھکے دے کر باہر نکال دیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arjun rampal denies assaulting his fan in delhi in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply