ارجن کپور مبارکاں میں ڈبل رول میں نظر آئیں گے

ممبئی:بالی ووڈ اداکار ارجن کپو راپنی آنے والی فلم”مبارکاں “میں ڈبل رول ادا کرتے نظر آئیں گے۔ارجن کپور نے ورون دھون ،رنویر سنگھ ،سدھارتھ ملہوترا جیسے اداکاروں کے ساتھ کرئیر کی شروعات کی تھی۔ورون اور رنویر سنگھ کے مقابلے میں ارجن کپور پیچھے رہ گئے۔
اب وہ نئے سرے سے تیاری کررہے ہیں تاکہ ان کی برابری کر سکیں۔اس کام میں ان کی مدد ان کے چچا انل کپور کررہے ہیں۔انل کو فلم انڈسٹری کا طویل تجربہ ہے۔انل کپور کے کہنے پر ارجن نے ”مبارکاں “فلم سائن کی ہے۔
اس فلم میں انل ارجن کے چچا ہی بنے ہیں۔ارجن اس میں ڈبل رول اداکریں گے۔ارجن اس سے پہلے ”اورنگ زیب “ میں بھی ڈبل رول کرچکے ہیں۔انل کا ساتھ پاکر ارجن اپنی اداکاری کو مزید نکھار سکیں گے۔ارجن کپور کو یقین ہے کہ ”مبارکاں“ان کے کرئیر کااہم موڑ ثابت ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arjun kapoor to play a double role in mubaraka in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply