ایم ایس دھونی ایک فعال رہنما اور زندگی کےلئے لیڈر اور انسپائریشن ہیں: اداکار ارجن کپور

نئی دہلی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکارہ ارجن کپور نے کرکٹ کے اسٹار مہندر سنگھ دھونی کی مدح سرائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے لیڈر ہیں جو اپنی قابلیت و صلاحیت کے بل پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اعلیٰ مقام تک لے گئے۔
ایکٹر ارجن کپور نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر صدر جمہوریہ ہند کے ساتھ ایم ایس دھونی کی ایک تصویر ر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا” میرے لئے وہ ایسے شخص ہیں جو دماغی، مادیت اورتسلسل کے نقطہ نظر سے سچ مچ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ایک الگ ہی مقام پر لے گئے ، ایم ایس دھو نی ایک فعال رہنما اوربنی نوع انساں کے لئے انسپائریشن ہیں“۔
ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کو پیر کے روز راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک کے تیسرے سب سے بڑے اعزاز پدم بھوشن سے سرفراز کیا تھا۔ دھونی اس تقریب میں فوجی کی وردی پہن کر پہنچے تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arjun kapoor says ms dhoni a leader and inspiration for life in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply