ارجن کپور ملائیکا کے ساتھ ریستوراں سے باہر نکلتے وقت میڈیا کو دیکھ کر سٹپٹا گئے

نئی دہلی: اداکار ارجن کپور اور ملائیکا اروڑامیں معاشقے کا آج کل خوب چرچا ہے اور ان دونوںکے تعلقات پر ان قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا کہ یہ دونوں عنقریب شادی کر سکتے ہیں۔

خفیہ ذرائع کے مطابق ملائیکا اور ارجن دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے اور بہت جلدرشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی بات کہی ہے۔ گزشتہ دنوں33 سالہ ارجن کپور اپنی سے 12سال بڑی گرل فرینڈ ملائیکا اروڑاجن کی عمر 45سال کی ہے ان کے ساتھ بیکےسی واقع نارا تھائی ریسٹورینٹس کے باہر نظر آئے۔ دونوں دیوالی ڈینر کے لئے یہاں پہنچے تھے۔

ریسٹو رینٹس کے باہر میڈیا کی موجودگی دیکھ ارجن اور ملائیکا دونوں ہی کچھ سہمے سہمے سے دیکھے حالانکہ ارجن نے اس دوران میڈیا اور وہاں موجود مداحوں کی بھیڑ دسے ملائیکا کو بچاتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ارجن کپور اور ملائیکا کے تعلقات بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں ۔ حال ہی میں ہیلووین ڈے پر ارجن نے اپنا ہیلووین لک انسٹا گرام پر شیئر کیاتھا تو ملائیکا نے اس پر فوراً رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فائر(آگ) کا ایموزی پوسٹ کرتے ہوئے اشارہ کیا تھا کہ ارجن اس لک سے آگ لگا دی ۔

اس سے پہلے 23اکتوبر کو ملائیکا کی 45ویں سالگرہ منانے ارجن کپور ان کے ساتھ اٹلی بھی گئے تھے جہاں دونوں نے تقریب ہفتے بھر وہاں ایک ساتھ رہے اور میلان ایئر پورٹ پر دونوں ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے تھے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملائیکا سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی بیوی رہ چکی ہیں۔ لیکن ارجن کپور سے ان کے بڑھتے تعلقات کے باعث 2017میں طلاق ہوگئی تھی ۔

جس کے باعث ایسا سمجھا جا رہا ہے کہ سلمان خان ارجن کپور سے کافی ناراض ۔یہ اس لیے سمجھا جا رہا ہے کیونکہ رواں سال مئی کے مہینے میں ارجن کی کزن سونم کپور کی شادی کے ریسپشن میںپہنچے سلمان خان نے ارجن کپورکو کافی نظر انداز کیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arjun kapoor protects girlfriend malaika arora from fans and media in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply