ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا ”سندیپ اور پنکی فرار “میں بھی ایک ساتھ نظر آئیںگے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارارجن اور پرینیتی ایک بار پھر سے یشراج فلم ”سندیپ اور پنکی فرار“میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اس سے پہلے دونوں نے فلم عشق زادے میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ارجن نے کہا میرے لئے یہ فلم گھر واپسی کی طرح ہے کہ کیونکہ یشراج میرے لئے گھر کی طرح ہیں۔انہوں نے ہی مجھے لانچ کیا تھا۔وہاں سے جب بھی کوئی فلم آتی ہے تو میں اس بات کےلئے تیار رہتا ہوں کہ اچھی کہانی ہی ہوگی۔
ارجن نے بتایا کہ انہیں آدتیہ چوپڑا کا فون آیا تھا کہ وہ ملنا چاہتے ہیں،تو میں یہ سن کر ہی خوش تھا۔کیونکہ میں دیبانکر بینرجی کا کام دیکھتا رہا ہوں اور ان کا پرستار رہا ہوں۔ہاں ، یہ بھی ہے کہ ہر اداکار چاہتا ہے کہ وہ اچھے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرے۔ایسے میں دیبانکر ہیں تو ظاہر ہے کہ وہ فلموں کو حقیقی رنگ دیتے رہے ہیں اور اس فلم کو بھی وہ حقیقی رنگ ہی دیں گے۔یہ الگ دنیا میں رہنے والے لوگوں کی کہانی ہوگی۔ جلد ہی وہ اس فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ ارجن نے کہا کہ ایک بار پھر سے آدتیہ سر اور پرینیتی کے ساتھ کام کرنے کےلئے بےحد خوشی ہورہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arjun kapoor parineeti chopra roped in for sandeep aur pinky faraar in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply