ارجن کپور اور ملائیکا کی شادی کی خبریں افواہ کے سوا کچھ نہیں

نئی دہلی:بالی ووڈاداکار ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کا آجکل ہر طرف چرچا ہے ۔ گزشتہ دنوں’لیکمی فیشن ویک‘ میں ارجن اور ملا ئیکا ایک ساتھ نظر آئے ، جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ یہ دونوں شادی کر رہے ہیں ۔لیکن ارجن اور ملائیکا کے بہت قریبی دوست نے اس خبر کو بے بنیا د بتا کر ان دونوں کی شادی کی قیاس آرائیوں پر فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔

ڈی این اے کو دئے اپنے انٹرویو میں دونو ں کے خاص و قریبی دوست نے کہا ” ارجن اور ملائیکا ایک ساتھ اچھا وقت گذار رہے ہیں، دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں، زیادہ دخل اندازی ٹھیک نہیں ہوگی، جیسا ان دونو ں کا رشتہ ہے اسے مہربانی کر کے ویسا ہی رہنے دیا جائے“۔

دوسری جانب ایسا بھی رپورٹس آرہی ہیں کہ دونوں کی شادی کی خبریں اس لئے بھی بے افواہ ہیں کیونکہ ارجن کپور ایک ذمہ دار بھائی ہیں اور اپنی بہن انشولا کپور کی شادی کے بعد ہی وہ اپنی شادی کے بارے میں سوچیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹی وی شو ’ انڈیا ز گوٹ ٹیلنٹ‘ کے سیٹ پر اپنی فلم کی تشہیر کرنے پہنچے اداکار ارجن کپور اداکارہ ملائیکا اروڑا کا ہاتھ تھامے نظر آئے تھے، جس کی وجہ سے ان دونوں کی شادی کی خبریں میڈیا میں زیادہ گردش کرنے لگی تھیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arjun kapoor and malaika arora marriage rumour a close friend in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment