اپارشکتی کھورانہ نے شاہد کپور کو ڈیٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کر کے سب کو حیران کر دیا

نئی دہلی: اداکار اپار شکتی کھورانہ نے ، جنہوں نے چند دنوں پہلے ہی بالی وڈ اداکارہ دیشا پاٹنی کے ساتھ رومانی سین کرنے کی خواہش ظاہر کی اب اداکار شاہد کپور کے ساتھ ڈیٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

اپار شکتی نے حال ہی میں ایک ٹاک شو کے دوران کہا کہ اگر انہیں سیمجینڈر (ایک ہی جنس)والے کسی شخص کے ساتھ تعلقات میں رہنا پڑاتو وہ بالی وڈ اداکار شاہد کپور کو ڈیٹ کرنا پسند کریں گے۔

ہندی سنیما کے مشہور اداکار ایوشما کھورانہ کے بھائی اپار شکتی کھورانہ نے مزید کہا ’ انہیں شاہد کپور کا ڈریسنگ اسٹائل کافی دلچسپ لگتا ہے اور تو اور وہ ان کی جسمانی حرکات و سکنات پر بھی فدا ہیں۔ اپارشکتی کے مطابق شاہد ابھی بھی صرف 25سالے ہی لگتے ہیں۔

شو میں گفتگو کے دوران ان جب یہ پوچھا گیا کہ اگر عالیہ بھٹ اور کٹرینہ کیف ان سے ڈیٹ پر چلنے کے لئے پوچھتی ہیں تو ہو ان میں سے کس کی پیشکش کو رجکٹ کریں گے؟ جس کے جواب میں اپارشکتی نے فوراً ہی کٹرینہ کیف کا نام لیتے ہوئے کہا ’ میں عالیہ کے لئے کٹرینہ کو نہ کہہ دوں گا‘۔

خیال رہے کہ اپار شکتی کھورانہ ایک کامیاب آر جے بھی رہ چکے ہیں لیکن اکثر ایوشما ن اور اپار کا موازنہ کیا جاتا ہے۔

ایوشمان کھورانہ سے موازنہ کے سوال پر اپار شکتی کا کہنا ہے کہ ’مجھے نہیں لگتا ہے کہ میں بھی ان کی برابری کر پایا ہوں، اس لئے موازنہ کا تو کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا ، اگر لوگ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ میں ایوشمان کی طرح دیکھتا ہوں تو واقعی ایسا ہے کیونکہ ہم دونوں بھائی ہیں، اگر لوگ کہتے ہیں کہ میں ان کی طرح ساؤنڈ کرتا ہوں تو میں اسے تعریف کے طور پر لیتا ہوں‘۔ عنقریب ہی ادکار اپار سکتی کھوانہ دو فلموں ’ زبریا جوری اور اسٹریٹ ڈانسر‘ میں نظر آئیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aparshakti khurana reveals he wants to date shahid kapoor i love his body language in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.