پربھاس کے کہنے پر انوشکا شیٹی نے بالی وڈ فلم میں کام کرنے کی ایک اور پیش کش ٹھکرا دی

ممبئی: ٹالی وڈ کے معروف فلمی جوڑے پربھاس اور انوشکا شیٹی حقیقی زندگی میں بھی ایک بہترین میاں بیوی کی طرح ایک دوسرے کا مان رکھ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انوشکا شیٹی نے باہوبلی اسٹار پربھاش کے کہنے پر ایک بار پھر بالی وڈ فلم کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پربھاس چاہتے ہیں کہ انوشکا بالی وڈ ڈبیو ان کے ساتھ کریں۔ پربھاس اور انوشکا جانتے ہیں کہ ان کی جوڑی سے پرستار وںکو کتنی امیدیں ہیں۔ ساتھ ہی ان امیدوں پر کیسے کھرا اترا جائے۔ پربھاس چاہتے ہیں کہ ان کی ڈبیو بالی وڈ فلم کوئی نئے ڈائریکٹر کی بجائےUV Creations بنائے۔ UV Creationsہی پربھاس کی آنے والی فلم ساہو اور انوشکا کی فلم بھاگمتی کی پروڈیوسر کمپنی ہے۔
یاد رہے اس سے پہلے انوشکا شیٹی نے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق کرن جوہر اپنے آنے والے پروجکٹ میں سے ایک میں انوشکا شیٹی کو سائن کر نا چاہتے تھے ، لیکن انوشکا نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا ۔ کرن کی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ اس فلم کا رول بتایا جا رہا ہے جو کہ انوشکا کو پسند نہیں آیا ۔ انوشکا اس سے پہلے رنویر کپور اور دیپکا پڈوکون کی فلم ’تماشا‘ کے آفر کو بھی مسترد کر چکی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: anushka shetty rejects a bollywood offer prabhas is to be solely blame in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply