انوشکا شرما کی ہارر فلم ’پری‘ کی نمائش پر پاکستان میں پابندی عائد

ممبئی:اداکارہ انوشکا شرما کی ہارر فلم ’پری‘ کی نمائش پر پاکستان فلم سنسر بورڈ کی طرف پابندی عائد کردی گئی۔فلم ’پری‘ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ہے جس میں انوشکا شرما نے اہم کردار نبھایا ہے۔
یہ فلم خوف و دہشت سے بھرپور کہانی ’رخسانہ‘ نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس پر ایک بھوت کا سایہ ہے۔نیوپلیکس سینما نے اپنے فیس بک پیج پر فلمناظرین کو اس حوالے سے آگاہ کیا کہ بالی وڈ فلم ’پری‘ پر پاکستان فلم سنسر بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
صارفین سے معذرت کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ جن لوگوں نے پہلے سے ٹکٹ خرید لیے تھے انہیں ان کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے۔فی الحال اس حوالے سے پاکستان فلم سنسر بورڈ کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اکشے کمار کی فلم ’پیڈمین‘ پر بھی پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anushka sharmas pari banned in pakistan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply