سنجے دت پر بنی فلم میںانوشکا شرما کی ہلکی سی جھلک دیکھنے کو ملے گی

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما راک ا سٹار رنبیر کپور کی فلم میں کیمیو کے طور پر نظر آئیں گی۔ بالی ووڈ فلم ساز راج کمار ہیرانی، سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ فلم میں رنبیر کپور، سنجے دت کا کردار اداکریں گے۔
اس فلم میں انوشکا شرما مہمان اداکار کا کردار اداکرتی نظر آ سکتی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ فلم میں انوشکا کا رول ایک مہمان کی طرح ہے لیکن یہ بہت اہم بتایا جا رہا ہے۔ سنجے دت کی آپ بیتی پر مبنی اس فلم میں پریش راول سنجے دت کے والد سنیل دت کے کردار میں نظر آئیں گے۔ سنجے دت کی اس آپ بیتی میں سونم کپور بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anushka sharma to have a cameo in sanjay dutt biopic in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply