اداکارہ انوشکا شرما نے بنگالی اخبار کوخوب لتاڑا

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی اٹلی میں شادی میڈیا کی سرخیوں میں رہی ۔ لیکن اس کے باوجود انوشکا شرما نے میڈیا سے کبھی کوئی بات نہیں کی کیونکہ وہ میڈیا سے دور ہی رہتی ہیں ۔
لیکن حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ ہر موقع پر خاموش رہنے والی انوشکا آگ بگولہ ہو گئیں۔ دراصل ایک مشہور بنگالی اخبار نے اپنی ریڈر شپ بڑھانے کے لیے ان کا فرضی ٹا انٹریو شائع کر دیا ۔
انوشکا شرما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انٹریو کا کٹ آؤٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کافی چونکانے والا ہے کہ ایک رپیوٹیڈ پبلی کیشن نے ان کا فرضی انٹرویو شائر کر دیا ۔ اداکارہ نے کہا کہ انہوںنے اپنے کسی بھی انٹریو میں ذاتی زندگی کے حوالے سے کبھی کوئی بات نہیں کی ہے۔
انہوں لکھا ’ میں یہ واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں نے اپنی ذاتی زند گی کے تعلق سے مذکورہ اخبار یا کسی او رکو ایسا انٹریو کبھی نہیں دیا ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anushka sharma slams leading bengali daily for publishing a fake interview in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply