وراٹ کی محبت میں گرفتار تھی اس لئے شادی کر لی : انوشکا شرما

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرمانے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ شادی کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وراٹ کے عشق میں گرفتار تھیں۔ خیال رہے کہ انوشکا نے جب شادی کی تھی تو ان کی عمر 29برس تھی۔

اداکارہ انوشکا شرما نے فلم فیئر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ایسا مانتے ہیں کہ انہیں 29سال کی عمر میں اداکارہ کو شادی نہیں کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا ’ اب ناظرین فنکاروں کو صرف پردے پردیکھنا پسند کرتے ہیں ، انہیں ان کی ذاتی زندگی سے کوئی مطلب نہیں ہوتا ، چاہے وہ شادی شدہ ہوں یا پھر ماں بن گئی ہو، ہمیں اس ذہنیت سے باہر نکل جانا چاہئے ‘۔

اداکارہ انوشکا شرما نے مزید کہا ’ میں نے 29سال کی عمر میں شادی کر لی تھی ، عام طو ر پر ایک اداکارہ کے لئے اس عمر کو کم مانا جاتا ہے ، لیکن میں نے شادی کی، کیونکہ میں وراٹ کے عشق میں مبتلا تھی اور جب مرد فنکار کیریر کی پروا کئے بغیر شادی کر سکتے ہیں تو خاتون فنکار کیوں نہیں؟ انوشکا شرما نے اپنے شوہر کرکٹر کوہلی تعریف کرتے ہوئے کہا ’ ان کی ایمان داری ایک وہ چیز ہے جس کی میں بہت قدر کرتی ہوں، میں خود ایک ایماندار لڑکی ہوں، ا سلئے میں اس چیز کو لیکر کافی محتاط رہتی ہوں، وہ بھی بہت ایماندار ہے۔

انوشکا آگے کہا ’ میں بہت خوش ہوں میں ان کے جیسے انسان سے ملی، کیونکہ ہم دونوں ہی زندگی کو پوری ایمانداری کے ساتھ جیتے ہیں ، میرے پاس ایک ایسا ہم سفر ہے جس کے پاس کچھ بھی جھوٹ نہیں ہے ، سب کچھ سچ ہے‘۔

واضح ہو کہ انوشکا کاہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے جتنا چرچا رہا اتنا ہی ان کی شادی کے حوالے سے بھی رہا۔ سال 2017میں ملک اٹلی کے ایک شہرمیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے تقریبا ڈیڑھ برس بعد بھی یہ جوڑی اکثر سرخیوں میں رہتی ہے۔ فلمی دنیا اور کھیل کے سنگم سے بنی وراٹ اور انوشکاکی تصویریں سوشل میڈیا میں وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anushka sharma reveals why she got married to virat kohli at 29 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.