رنبیرجس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں وہاں اداکا رہی پیدا ہوتے ہیں: انوشکا شرما

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرمااداکار رنبیر کپور کو لمبی ریس کا گھوڑا مانتی ہیں۔ انوشکا نے حال ہی میں ریلیز فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے۔
فلم میں انوشکا اور رنبیر کی جوڑی ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ رنبیر کے بارے میں انوشکا کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی ٹھنڈے مزاج اور سمجھدار انسان ہیں انہوں نے کہا “میں اور رنبیر بہت اچھے دوست بن گئے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آتا ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ بہت عمدہ اداکار ہیں اور اس انڈسٹری میں کافی طویل وقت تک رہنے والے ہیں“۔
انوشکا نے کہا “رنبیر اس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جہاں پیدائشی اداکار پیدا ہوتے ہیں۔ وہ رشی کپور کے بیٹے ہیں، جنہیں بالی وڈ میں مٹی پکڑ پہلوان کہا جاتا ہے جواکھاڑے میں گر تو سکتا ہے لیکن ہار نہیں مانتا اور اپنے حریف کو دھول چٹاکر ہی مانتا ہے ایسا ہی کچھ رنبیر کپور میں ہیں۔
رنبیر کی گزشتہ فلمیں باکس آفس پر کاروبار کے لحاظ سے ضرور ناکام رہی ہیں لیکن جب بھی ان فلموں میں رنبیر کپور کی اداکاری کی بات کی جائے گی تو یہی کہا جائے گا کہ اداکاری بے مثال تھی“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anushka sharma is all praises for ranbir kapoor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply