رنبیر اور انشکا فلم’اے دل ہے مشکل“ میں رومانی سین کرتے نظر آسکتے ہیں

ممبئی:بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما بارش میں رومانس کرتے نظر آسکتے ہیں۔ بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر ان دنوں رنبیر کپور ،ایشوریا رائے اور انوشکا شرما کو لے کر فلم ”اے دل ہے مشکل “بنا رہے ہیں۔
خبر ہے کہ فلم میں انوشکا اور رنبیر کے درمیان ایک رومانوی گانا ہوگا جسے بارش میں فلمایا جائےگا۔اس گانے میں دونوں کی رومانوی کمسٹری نظر آنے والی ہے۔ کرن اپنی فلموں میں رومانس کو شاندار طریقے سے پیش کرنے کےلئے جانے جاتے ہیں۔رنبیر اور انوشکا اس سے پہلے فلم ”بامبے ویلویٹ “میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔اس فلم میں ایشوریہ رائے اور فواد خان بھی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anushka ranbir to romance in the rain in ae dil hai mushkil in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply