سنسر شپ کے عمل سے گزرنے سے ڈر لگتا ہے : انوراگ کشیپ

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور فلم ڈائریکٹر انوراگ کشیپ اپنی فلموں کے باعث میڈیا میں چھائے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوںنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں سیاسی فلم بنانا نا ممکن نہیں ہے۔ لیکن جس سسٹم اور عمل سے گذرنا پڑتا ہے اس سے وہی نہیں بلکہ ہر فلم ساز و ڈائریکٹر گھبراتا اور خوف زدہ رہتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انوراگ کشیپ نے کہا ” ایسا نہیں ہے کہ میں کوئی سیاسی فلم بنانا چا ہوںتو محض سنسر شپ کے خوف سے نہیں بلکہ اس پورے عمل سے گذرنے کے خوف کے باعث نہیں بناو¿ں گا ۔ انوراگ کا کہنا ہے کہ” آپ پہلے ہی مرحلہ پر نہیں چھوڑ سکتے بلکہ کئی مرحلوں سے گذرنا ہوتا ہے۔

خیال رہے کشیپ کا یہ بیان اس وقت ہے جب ان کی اور وکرم دتیہ موٹوانی کی مشہور ویب سریز ’ سکریڈ گیمس ‘ کی ہر طرف وھوم مچی ہوئی ہے۔ وکرم چندرا کے ناول پر مبنی اس ویب سریز میں بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور ایکٹر سیف علی خان اداکارہ رادھیکا اپٹے و غیرہ اہم رول میں ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anurag kashyap fighting censorship scares me in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment