بگ باس میں انوپ جلوٹا نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلق کیوں توڑا ؟

نئی دہلی : ’ بگ باس سیزن 12‘ میں بطور جوڑی شرکت کرنے والے 65سالہ انوپ جلوٹا نے37سال چھوٹی اپنی گرل فرینڈ جسلین ماتھارو سے قطع تعلق کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ناظرین اس جوڑی کو شو میں خوب پسند کر رہے ہیں۔ اس ہنستے کھیلتے جوڑے کو دیے گئے ایک ٹاسک نے ان کی محبتبھری دنیا میں آگ لگانے کا کام کیا ہے ۔

در اصل ٹاسک کے دوران انوپ جلوٹا کو دیپکا ککڑ نے قیدی بنایا تھااور انوپ جلوٹا کی خاتون دوست جسلین ماتھارو سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ انہیں قید سے آزاد کرنا چاہتی ہیں تو انہیں اپنے کپڑے اور میک اپ کے سارے سامان کو قربان کرنا ہوگا، ساتھ ہی اپنے سر کے بال بھی کٹوانے ہوں گے۔

لیکن جسلین اس کے لئے تیار نہیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے انوپ کا دل ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے۔ ساتھ ہی دونوں انوپ اور جسلین ٹاسک ہارنے کی وجہ سے بے گھر ہونے کے لیے نامزد کر دیے جاتے ہیں۔

ٹاسک پورا ہونے کے بعد انوپ جلوٹا کھانے کے دوران سبھی کھروالوں سے کہتے ہیں کہ انہیں جسلین کا فیصلہ بہت برا لگا۔

کیونکہ انہوںنے اپنے کپڑے ، میک اپ او ربالوں کو محبت پر ترجیح دی ہے۔ جبکہ ٹاسک میں صرف کپڑے تو دینے تھے ،جان تھوڑی ہی دینی تھی۔ میں خود کو تنہا محسوس کر رہا ہوں ا س لیے اب میں یہ جوڑی توڑرہا ہوں۔

اسی دوران جسلین بولتی ہیں کہ انوپ! کیا آپ سنجیدہ ہیں؟ جس پر انوپ کہتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور جسلین رونے لگتی ہیں ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anup jalota calls off his relationship with jasleen matharu in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment