بگ باس میں انوپ جلوٹا کااپنی گرل فرینڈ سے اظہار محبت ” تم ٹماٹر کو اگر پیاز کہو تو پیاز کہیں گے“

نئی دہلی: ٹی وی کامشہور اور متنازعہ شو ’بگ باس سیزن 12‘ آغاز ہو چکا ہے ، شو میں حصہ لے رہے شرکاءجو جوڑیوں اور صیغہ واحد میں ہیں اب ان کی لڑائی جھگڑے ، بحث و تکرار اور سازشیں شروع گئی ہیں ۔

ان سب کے درمیان مہمانوں کے طور پر شرکت کر رہے معروف گلوکار انوپ جلوٹا اور جسلین متھارو کی جوڑی بہت ہی شاطرانہ انداز سے سازش رچ رہی ہے۔

انوپ جلوٹا ویسے بھی اپنی دوست جسلین متھارو کے ساتھ فوٹوز کے لئے شو میں کئی طرح کی حرکت کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان جوڑی کو کافی فوٹوز ملتا رہتا ہے۔گزشتہ ایپی شوڈ میں انوپ جلوٹا نے اپنے گائیکی کے انداز سے جسلین متھارو کا دل جیت لیا ۔

در اصل انوپ نے جسلین کے لئے ایسا نغمہ گایا جسے سن کر سب قہقہے لگانے کے ساتھ ساتھ لطف اندوز ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ایپی سوڈ میں انوپ جلوٹا نے رسوئی میں بیٹھ کر لہسن چھل رہے تھے اور ان کی دوست جسلین کھانا بنا رہی تھیں ، سارا ماحول بہت خوشنما تھا ہر کوئی شو میں مستی کر رہا تھا تبھی انوپ جلوٹا مستی کے موڈ میں آ گئے ۔

انوپ جسلین کو دیکھ کر سپر ہٹ سونگ ’ جو تم کو ہو پسند وہی بات کریں گے‘ کو انہوں نے تھوڑا تبدیل کرکے اس نغمے کو گانے لگے’ جو تم کو ہو پسند وہیں بات کریں گے، تم ٹماٹر کو اگر پیاز کہو تو پیاز کہیں گے‘’گایا۔

اس گانے سے ان کی دوست جسلین کافی متاثر ہو ئیں اور ان کے چہرے پر مسکان دوڑ گئی وہیں شو کو دیکھ رہے سبھی لوگوں یہ بہت پسند آیا۔ بتا دیں کہ انوپ ابھی تک شو میں بہت بہترن طریقے سے گیم کھیل رہے ہیں ، اور وہ اس شو کو ٹی آ رپی بٹورنے میں کافی مدد کر رہے ہیںایسا کہنا غلط نہ ہوگا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anup jalota and jasleen matharu to romance in big boss 12 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment