فلم ”دبنگ 3“میں سلمان کے ساتھ دو اداکارائیں نظر آئیں گی

ممبئی:(یواین آئی)بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی آنے والی فلم” دبنگ 3“میں دو اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں گے۔ بالی ووڈ فلم ساز اربازخان ،سلمان خان کو لے کر فلم دبنگ 3بنانے والے ہیں۔
دبنگ اور دبنگ 2 میں سلمان کے ساتھ سوناکشی سنہ نے کام کیا تھا۔ایسی خبریں ہیں کہ سوناکشی فلم میں کام نہیں کرسکتیں۔ خبریں ہیں کہ دبنگ 3 میں سلمان خان کے ساتھ ایک نہیں بلکہ دو اداکارائیں نظر آسکتی ہیں۔
اس سمت میں ایمی جیکسن اور ولوچا ڈیسوزا کے نام کی خبریں ہیں۔ حال ہی میں سلمان کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں ،جن میں وہ دونوں اداکاراؤں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
ان تصویروں میں ایمی اور ولوچا ،سلمان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Another actress might join sonakshi in salmans dabangg 3 arbaaz khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply