خطرہ کے بغیر زندگی میں مزہ نہیں: انل کپور

نئی دہلی: فلم ساز اتل منجریکرکی ہدایت کاری میں بن رہی فلم ’ فنے خاں‘ کی تیاروں میں مصروف اداکار انل کپور بالی وڈ انڈسٹری میں طویل عرصہ گزار چکے ہیں۔اس دوران انہوں نے جہاں ہر طرح کے کردار نبھائے وہیں انہوں نے انڈسٹری کے تقریباً ہر فنکار کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔

فلمساز اتل کے ساتھ کام کرنے کو لیکر انل کپور کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی خطرہ مول لینا بہتر ہوتا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیانئے لوگوں نئے ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنے میں خطرہ ہوتا ہے؟ اسکے جواب میں آئیفا کے گرین کارپیٹ پر کہا” خطرہ کے بنا زندگی میں مزہ نہیں ہے۔ آپ کو خطرہ مول لینا پڑے گا۔ یہ رولیٹ کھیلنے جیسا ہے۔

کبھی کبھی خطرہ لینا بہتر ہوتا ہے“۔ یاد رہے فلم فنے خاں میں انل کپور ایک بار پھر طویل عرصہ بعد ایشوریہ رائے کے ساتھ پردے پر دیکھائی دیں گے۔ فلم میں ان دونوں کے علاوہ برفی اداکار راج کمار راو¿ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم ’ فنے خاں‘ ڈچ فلم ’ ایوری بڈیز فیمس‘ کا ہندی چربہ ہے“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anil kapoor there is no fun without any risk in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply