انل اور ارجن کپور فلم مبارکاں کی شوٹنگ کےلئے چند روز بعد برطانیہ جائیں گے

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار انل کپور اور ارجن کپور فلم ”مبارکاں“کی شوٹنگ کےلئے جلد ہی برطانیہ جارہے ہیں۔ بالی وود ہدایت کار انیس بزمی فلم ”مبارکاں“ بنانے والے ہیں۔فلم میں ارجن کپور کا اہم کردار ہوگا۔فلم میں ارجن ڈبل رول میں نظرآئیں گے۔
اتھیا شیٹی اور لیانا ڈیکروز،ارجن کے ساتھ کام کریں گی۔فلم میں انل کپور کا بھی اہم رول ہے۔انل اور ارجن فلم میں چچا بھتیجے کے کردار میں نظر آئیں گے۔دونوں 20نومبر سے برطانیہ میں فلم کی شوٹنگ کےلئے پہنچ جائیں گے۔بتایا جاتا ہے کہ فلم ایک پنجابی خاندان پر مبنی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anil and arjun kapoor to leave for britain in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply