ٓپریانکا چوپڑا نے غصے میں آکر شیشے کے گلاس سے اپنا ہی سر پھوڑ ڈالا

لاس اینجلس: بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں اور بہترین اداکاری سے نام کمانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا فطرتاً کافی نرم مزاج کی ہیں، چاہے کتنی ہی بڑی مشکل سامنے آجائے ،پریانکا تمام پریشانیوں کا ڈٹ کر سامنا کرتی ہیں، اور تمام مسائل کو بہت اچھے طریقے سے نمٹالیتی ہیں۔
لیکن مشہور اداکارہ ہونے کے باوجود پریانکا ایک انسان بھی ہیں جو مشکل حالات اورمسلسل کام کرنے کی وجہ سے تھکن اور ڈیپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں اورجب پریانکا ڈیپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں اس وقت بہت خطرناک ہوجاتی ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔
پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک خوبصورت شیشے کے گلاس میں کوئی مشروب پیتی ہوئی نظرآرہی ہیں، مشروب پینے کے بعد اچانک انہوں نے وہی گلاس اپنے سر پر دے مارا اور گلاس سے اپنا سر پھوڑ ڈالا۔
تاہم پریانکا کے سرکو تو کچھ نہیں ہوالیکن ا شیشے کا نازک گلاس ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ویڈیو کے بیک گراو¿نڈ میں بجنے والے گانے سے پتہ چلا کہ پریانکا نے اپنا سر کیوں پھوڑا۔دراصل پریانکا اس وقت امریکا میں اپنے سیریل ”کوانٹیکو3“کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود ہیں، ان کی شوٹنگ کا شیڈول نہایت سخت ہے اور انہیں لگاتار کئی کئی گھنٹے کام کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے ان کا دن اچھا نہیں گزرا یہی وجہ ہے کہ غصے میں آکر پریانکا نے گلاس اپنے سر پردے مارا۔
پریانکا کو شدیدغصے میں بھی اپنے چاہنے والوں کا بےحد خیال ہے جب ہی تو انہوں نے ویڈیو کے ساتھ احتیاطاً پیغام دیا کہ اس عمل کو کبھی اپنے گھر میں کرنےکی کوشش نہ کریں، میں نے یہ اسلئے کیا کیونکہ میرا دن برا گزرا ہے۔

Title: angry priyanka breaks wine glass on her head | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply