اسکول میں اتنا مذاق اڑایا گیا کہ اب ٹرولز سے ڈر نہیں لگتا : اننیا پانڈے

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے نے ،جوفلم ’ اسٹو ڈنٹ آف دی ایئر 2‘سے بالی ووڈ میں داخل ہو رہی ہیں کہا ہے کہ وہ عالیہ بھٹ سے کافی متاثر ہیں ۔

خیال رہے کہ جب عالیہ نے ’ اسٹاو ڈنٹ آف دی ایئر ‘ سے بالی ووڈ میں ڈبیو کیا تھا تب اننیا پانڈے 15 سال کی تھیں ،تب اننیا ضد کر کے اپنے والدین کے ساتھ اس فلم کی اسکرین میں شامل ہونے گئی تھیں۔

ہندی سنیما میں اقربا پروری پر اننیا کا کہنا ہے کہ انہیں اب اس بات پر ٹرول کئے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ن کے والد کون ہیں اور یہاں تک آنے کے لئے انہوں نے کتنی سخت محنت کی ہے ۔

اننیا پانڈے نے مزید کہا ’ اب میرے لئے یہ عام بات ہے اور میں اب موٹی چمڑی کی ہو چکی ہوں“۔

اپنے دبلے پن پر تنقید کئے جانے پر اننیا نے کہا ’ میں جم کر کھانا کھاتی ہوں لیکن پھر بھی اتنی دبلی ہوں لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ میری باڈی بھی اچھی ہے ، اسکول میں ہمیشہ مجھے فکر رہتی تھی کیونکہ اسکرٹ سے میری پتلی ٹانگیں دکھائی دیتی تھیں ،لوگ مجھے اس کے لئے چڑھاتے بھی تھے کیونکہ میری لمبائی کافی زیادہ تھی اور میں کافی دبلی تھی، اسلئے اب مجھے ٹرولز کا ڈر بھی نہیں لگتاہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ananya panday trolls dont affect me as i have been bullied in school in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.