موسیقی کی دنیا میں اے آر رحمان جیسا کوئی نہیں:ڈرم نواز شیو منی کا دعویٰ

نئی دہلی:دنیا بھر میں مشہور ڈرم نواز آنندن شیو منی نے کہا ہے کہ موسیقی میں اے آر رحمان سرفہرست ہیں۔ یہاں منعقدہ نیشنل کلچر فیسٹیول میں شیومنی نے خبر رساں ادارے یو این آئی سے کہا کہ موسیقی کی جو سمجھ رحمان کو ہے وہ کسی اور کو نہیں ہے۔ ” کس دھن کو کہاں اور کس طرح استعمال کرنا ہے، رحمان میں اس کی غضب کی سمجھ ہے“۔
ان کی دھنوں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ آپ جتنی مرتبہ اسے سنیں گے اتنی بار وہ آپ کو اتنا ہی اچھا لگے گا۔ رحمان کے ساتھ کئی پراجیکٹس پر کام کر چکے شیوم نے کہا، “میں خوش قسمت ہوں کہ رحمان سے میرا تعلق صرف موسیقی کے ذریعے نہیں ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں اور وہ میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میرا بھائی ملک ہی نہیں دنیا بھر میں سب سے بہتر ہے“۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی ان کا موسیقی اسکول کھولنے کا منصوبہ ہے تاکہ نوجوانوں کو اس جانب متوجہ کیا جا سکے۔ نیشنل کلچر فیسٹیول میں اپنی موجودگی سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کرنے والے شیوم نے کہا کہ یہ کمال کی جگہ ہے، جہاں ملک بھر کے فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anandan shiv muni praised ar rahman in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply