اسٹار اداکار سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں ادکاری کرنا کسی خواب سے کم نہیں: ایمی جیکسن

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے۔ کافی وقت سے ایمی جیکسن کے نام کی بحث سلمان خان کی ‘دبنگ 3’ کے لئے زور شور سے ہو رہی ہے۔ ایمی جیکسن نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا کسی کا بھی خواب ہوتا ہے۔ مجھے ان کے ساتھ ہی پہلی کرنی تھی لیکن میں ‘آئی’ نام کی فلم کے ساتھ کانٹریکٹ میں تھی اس لیے موقع چوک گیا۔
ایسی خبر ہے کہ ایمی جیکسن سلمان خان کی فلم ‘دبنگ 3’ کی ہیروئن ہو سکتی ہیں۔ اس سے پہلے سلمان خان پروڈکشنز کی فلم ‘فریکی علی’ کی ہیروئن بھی ایمی جیکسن ہی تھیں، اور اس فلم کے پروموشن کے دوران دونوں میں کافی دوستی ہوئی۔اس کے علاوہ ایمی جیکسن اکشے کمار – رجنی کانت کی فلم 0.2میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کے ٹریلر لانچ میں سلمان خان نے آکر سب کو چونکا دیاتھا۔ اس کے بعد ایمی جیکسن اور سلمان خان کی خاص دوستی کے کافی چرچے رہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amy jackson to work with salman khan is a dream in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply