فلم باغی 2 میں ٹائگر ایمی جیکسن کے ساتھ کام کریں گے

ممبئی:بالی ووڈ اداکار ٹائگر شراف فلم ”باغی“ کے سیکول میں ایمی جیکسن کے ساتھ کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ساجد ناڈیاوالا اور شبیر خان کی ہدایت میں بنی فلم باغی اسی سال ریلیز ہوئی تھی۔فلم میں ٹائگر شراف اور شردھا کپور نے اہم کردار اداکیا تھا۔فلم کی کامیابی کے بعد ساجد اب اس فلم کا سیکول بنانے والے ہیں۔فلم میں ٹائگر شراف کا اہم کردار ہوگا جبکہ ہدایت کا ذمہ اس بار شبیر کی جگہ احمد خان کو دیا جاسکتا ہے۔
ایسی خبریں ہیں کہ باغی 2 میں شردھا کپور کی جگہ کوئی اور اداکارہ ہوگی۔باغی 2 کےلئے کریتی سینن کا نام سب سے آگے ہیں۔کریتی اور ٹائگر نے فلم”ہیروپنتی“سے ایک ساتھ اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ہیروپنتی کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا ٹائگر اور کریتی کی جوڑی کو ایک بار پھر دہرانہ چاہتے ہیں۔باغی 2 بھی ایک ایکشن تھریلر فلم ہوگی جس میں ٹائگر کو اپنے مارشل آرٹ کی نمائش کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔باغی2 کا پچھلی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ الگ کہانی ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amy jackson opposite tiger shroff in baaghi 2 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply