مجھے بھی کبھی کسی اسٹار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی لیکن پوری نہ ہوسکی : امیتابھ بچن

نئی دہلی: ہندی سنیما کے شہنشاہ کہے جانے والے اداکار امیتابھ بچن نے جو آج 11اکتوبر کو اپنی 77ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، اپنی اداکاری سے ایسا متاثر کیا ہے کہ آج بھی ایکٹنگ کے دنیا کے بڑے بڑے ستارے ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے ترستے اور وقت کا انتظار کرتے ہیں لیکن امیتابھ بچن کا اپنا یہ خواب پورا نہ ہوسکا کہ وہ بھی اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں کسی فلم اسٹار کے ساتھ کام کریں۔

حالیہ ایک انٹرویو میں جب امیتابھ بچن سے ان کے ادھورے خواب کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوںنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ویسے تو کئی سارے ہیں! میں پیانو بجانا چاہتا تھا ، کئی زبانیں سیکھنا چاہتا تھا، اور سب سے اہم ہے کہ میںگرودت صاحب کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا ۔

یہ پوچھے جانے پر کہ ان کی کونسی ایسی فلم ہے جس کا وہ ری میک چاہتے ہیں اس پرانہوں نے کہا کہ ’کوئی بھی نہیں جو فلمیں بن چکی ہیں ، اسے پھر سے بنانے جیسا کیا ہے ، ا سکے آگے کیوں نہیں سوچا جا سکتا ہے ؟۔

بچن نے اپنی سالگرہ کا دھوم دھام سے جشن منانے کے بجائے اپنے مداحو ں سے اپنے لئے اچھی صحت کی دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ’ ا س میں جشن منانے جیسا کیا ہے ؟ یہ بھی ایک عام دن کی طرح ہے ، میں شکرگزارہوں کہ میں ابھی بھی کام کررہا ہو ںاور میرا جسم میری روح کے ساتھ تال میل برقراررکھنے کے قابل ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amitabh wanted to work with gurudutt in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.