امیتابھ بچن نے عید میلادالنبی کی مبارکباد دی

نئی دہلی: ہندی سنیما کے شہنشاہ کہےجانے والے اداکار امیتابھ بچن نے مسلم امہ کو جشن عید میلادالنبی کی مبارکباد دی ہے۔

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر تمام مسلمانوں کو عید میلادالنبی کی مبارکباد دی ہے۔

اداکار امیتابھ بچن نے جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے لکھا ’کل عید میلاد النبی ہے، میری طرف سے تمام لوگوں کو جشن عید میلادالنبی مبارک ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت، امن اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن تمام مسلمانوں کو عید اور جشن عید میلادالنبی کی مبارکباد دینا کبھی نہیں بھولتے، گزشتہ برس بھی انہوں نے جشن عیدمیلادالنبی کی بھرپور انداز میں مبارکباد دی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amitabh bachchan wishes fans eid miladun nabi in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment