امیتابھ بچن اترپردیش کے 850 کسانوں کی قرض ادا ئیگی میں مدد کریں گے

نئی دہلی: ہندی سنیما کے مشہور و ممتاز اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ کے ذریعہ یہ اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست اتر پردیش کے 800سے زائدغریب کسانوں کا قرض ادا کریں گے۔

76سالہ اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے صوبہ مہاراشٹر کے 300سے زائد اور آندھرا اور ودربھ کے کسانوں کا قرض اداکرنے میں تعاون کیا تھا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ امیتابھ بچن جن کسانوں کا قرض ادا کرنے میں تعاون کریں گے ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔

اس قرض کو ادا کرنے کےلئے امیتابھ بچن تقریباً 5کروڑ 50لاکھ روپے خرچ کریں گے۔ اپنے بلاگ میں اداکار امیتابھ نے لکھا ہے ” اتر پردیش کے 850کسانوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے ساڑھے پانچ کروڑ سے زیادہ کا قرض ادا کر نے میں ان کی مدد کی جائے گی ، کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے بینکوں سے بات کر لی گئی ہے‘۔

واضح رہے کہ حال ہی امیتابھ بچن نے ملک کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے 44شہید فوجیوں کے لواحقین کی بھی مدد کی تھی ۔

امیتابھ نے کہا کہ وہ کے بی سی میں حصہ لے چکے اجیت سنگھ کی جو غربت سے تنگ آکرجسم فروشی پر مجبور ہوجانے والی خواتین کو بچانے کا کام کرتے ہیں اور ذہنی طور پر معذوروں کے لیے کام کر رہی سربانی رائے کی بھی مالی مدد کریں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amitabh bachchan to pay off loans of over 850 up farmers in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment