جب امیتابھ بچن نے اپنے والد سے پوچھا تھا ’ ہمیں پیدا کیوں کیا؟

نئی دہلی: مشہور رئلٹی گیم شو’ کون بنے گا کروڑ پتی10‘ کے دوسرے دن ہاٹ سیٹ پر ریاست بہار کے سومیش کمار چودھری اپنی قسمت آزمانے پہنچے تھے۔ شو کے دوران میزبان امیتابھ بچن اور شرکاءسومیش کمار نے کئی مزیدار قصے شیئر کئے۔

بالی ووڈ اداکار اور شو کے میزبان امیتابھ بچن نے اپنے جوانی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک دن اپنے والد محترم سے پوچھا تھا کہ مجھے کیوں پیدا کیا؟امیتابھ بچن کے سوال کا جواب ان کے والد ہریونش رائے بچن نے بے حد خاص انداز میں دیاتھا۔

بالی ووڈ کے شنہشاہ امیتابھ بچن نے کہا ” جوانی کے دنوں میں میں اور میرے دوست نوکری نہ ملنے کی وجہ سے پریشان رہتے تھے۔ تب ہمارے ایک دوست نے کہا یار ہمیں وجہ مل گئی کہ ہمیں نوکری کیوں نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے والد نےہمیں پیداہی کیوں کیا ۔یہی وجہ ہے ۔ مجھے لگا کہ یہ بات تو بہت سہی بول رہا ہے ۔اگر ہمیں پیدا نہ کیا ہوتا تو آج ہم اس حالت میں نہ ہوتے ۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں پہلی بار بابو جی کے پاس گیا ۔گھر جا کر میں نے غصہ میں اپنے والد سے پوچھ لیا ؟ آپ نے ہمیں پیدا کیوں کیا؟ یہی پریشانی ہے ہماری۔بابوجی تو اس وقت کچھ نہیں بولے اور میں اتنا کہہ کر وہاں سے میں نکل گیا ۔ دوسرے دن میرے والد صاحب صبح 4 بجے ہواخوری کے لیے نکلے تو میرے لئے ایک خط چھوڑ گئے تھے جس میں ایک نظم لکھی تھی :۔

زندگی اور زمانے کی
کشمکش سے گھبرا کر
میرے بیٹے مجھے سے پوچھتے ہیں کہ
ہمیں پیدا کیوںکیا تھا؟
اور میرے پاس اس کے علاوہ
کوئی جواب نہیں ہے کہ
میرے باپ نے مجھ سے بغیر پوچھے
مجھے کیوں پیدا کیا تھا؟
اور میرے باپ کو ان کے
باپ نے بنا پوچھے انہیں

اور ان کے بابا کو بنا پوچھے ان کے
باپ نے انہیں کیوں پیدا کیا تھا‘۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amitabh bachchan share once he ask his father a strange question about his birth in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply