بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن فلم انڈسٹری میں آمد کے گولڈن جوبلی سال میں داخل

ممبئی:بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے 49سال پورے کر لئے ہیں اور حال ہی میں ان کی فلم شہنشاہ کو 30برس ہو گئے ۔امیتابھ بچن نے اس فلم کو یاد کرتے ہوئے اس دور کی باتیں بتائیں جب شہنشاہ کے ریلیز ہونے کے امکانات کم تھے اور ان کی معتبریت پر سوال اٹھائے گئے تھے۔
امیتابھ بچن نے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئٹر پر لکھا تھا ” شہنشاہ کو 30سال ہو گئے ہیں ،بہترین وقت تھا وہ۔ایسے وقت میں آئی جب اس فلم کے ریلیز ہونے کی بہت کم امید تھی۔ ایسا اس لئے کیونکہ اس وقت میری معتبریت پر حملہ کیا جار ہا تھا۔ لیکن ملک کے لوگ بہتر جانتے تھے۔فلم کوکافی زبردست شہرت ملی و مقبولیت حاصل ہوئی اور ناظرین کی بے حد فرمائش پر بار بار مختلف سنیما ہالوں کی زینت بنتی رہی۔
اور فلم کامیاب رہی، سب کا شکریہ “۔ ٹینو آنند کے ہدایت کاری میں بنی فلم شہنشاہ نے 1988میں 6کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اسی فلم سے ایک ڈائیلاگ جوبہت مشہور ہوا ”رشتے میں تو ہم تہمارے باپ لگتے ہیں ، نام ہے شہنشاہ۔ امیتابھ نے سوشل میڈیا پر پران صاحب کے سالگرہ پر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ مرحوم اداکار پران نے انہیں ہندی فلم انڈسٹری کا لمبی ریس کا گھوڑا بتایا تھا ۔
پران صاحب نے فلم زنجیر کے پہلے شاٹ کو امیتابھ کے ساتھ پہلے ٹیک میں ہی کامیاب ہونے کے بعد فلم کے ہدایت کار پرکاش مہرا سے کہاتھا کہ یہ کوئی معمولی لڑکا نہیں ہے اور یہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کی ایک نئی تاریخ لکھے گا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amitabh bachchan shahenshah had little hope for release in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply