اب مجھے ریٹائر ہو جانا چاہئے : امیتابھ بچن

تصویر سوشل میڈیا
نئی دہلی: مشہور و معروف اداکار امیتابھ بچن یوں ہی نہیں صدی کے شہنشاہ کہے جاتے ہیں ،اس عمر میں بھی جنتی شدت سے وہ فلمی سیٹ پر کام کررہے ہیں اس کےلئے ہر کوئی ان کے اس حوصلے کو سلام کرتا ہے۔
امیتابھ نے چند دنوںپہلے ہی خود کہا تھا کہ ڈاکٹروں نے انہیں کام نہ کرنے کی صلاح دی ہے تاہم اب انہوں نے ریٹائرمنٹ ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ان دنوںبالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن فلم برہمسترا‘ کی شوٹنگ کے لئے منالی میں ہیں۔ سفر کے تھکان کے بعد آرام و سکون کے لمحات میں امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں منالی کے لوگوں سے ملنے اور انکی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ بہت سیدھے اور ایماندر ہیں، ہم کبھی بھی ان کی برابری نہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بلاگ میں مزید لکھا ہے کہ ’ ایک بار پھر سے نئی جگہ نئے کمرے میں ایڈجسٹ کرنا ہے ،مجھے ریٹائر ہوجانا چاہئے ، دماغ کچھ اور کر رہا ہے انگلیاں کچھ اور ، یہ ایک پیغام ہے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن فلم برہمسترا کے ساتھ ہی اداکار ایوشمان کھورانہ کی فلم ’ گلابو سیتابو‘ کی شوٹنگ میںبھی کافی مصروف ہیںاور جلد ہی عمران ہاشمی اسٹار فلم ’ چہرے‘ میں بھی دکھائی دیں گے۔