ہر قسم کا رول کرنے کے لیے ان کے پاس وقت نہیں: امیتابھ بچن

ممبئی:بالی وڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ہر قسم کے کردار ادا کرنے کا وقت نہیں ہے۔ امیتابھ بچن فلم انڈسٹری میں چار دہائی سے زائد عرصہ گزار چکے ہیں اور اس دوران انہوں نے فلموں میں مختلف قسم کے کردار نبھائے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اب ان کے پاس ہر طرح کے رول ادا کرنے کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ”وہ ابھی بھی ہر طرح کے کردار کرنا چاہتے ہیں لیکن اب وقت ساتھ نہیں ہے“۔
انہوں نے لکھا کہ میں فلموں کی کہانیاں سن رہا ہوں اگر اب میں ان میں سے کچھ کرنے کے لئے کہہ بھی دیتا ہوں تو انہیں کرنے میں میری باقی زندگی بھی گزر جائے گی۔
بگ بی نے آگے لکھا کہ انسان کی خواہشات کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوتا ہے میں اپنی زندگی میں سب کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن وقت میرے ساتھ نہیں ہے۔ میرے سامنے بہت سی فلموں کی کہانیوں پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے لیکن وقت؟۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amitabh bachchan roles in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply