میں ان مصنوعات کی ہی تشہیر کرتا ہوں جنہیں استعمال کرتا ہوں : امیتابھ بچن

نئی دہلی: شہنشاہ بالی وڈ امیتابھ بچن کو شراب یا تمبا کو نوشی سے متعلقہ کسی مصنوعات کی تشہیر کرتے نہیں دیکھاگیا ہوگا۔ امیتابھ بچن نے خود اس بات کی وضاحت کی ہے کہ وہ کیوں ایسی مصنوعات کی تشہیر نہیں کرتے ۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ شراب یا تمباکو نوشی سےمتعلقہ کسی پروڈکٹ کی تشہیر اس لئے نہیں کرتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی ان چیزوں کا استعمال نہیں کرتے ۔ 75سالہ امیتابھ کو اسکن کیئر، بے بی کیئر، ہیرکیئر کیٹگری اور کئی دیگر متعلقہ مصنوعاتوں کی تشہیر کرتے اشتہار میں دیکھاگیا ہے۔

جب امیتابھ بچن سے یہ پوچھا گیا کہ کسی خاص برانڈ کی تشہیر یا فروغ وہ کس بنیاد پر کرتے ہیں تو انہوں نے کہا ” اگر مصنوعات کو میں پسند کرتا ہوں یا استعمال کرتا ہوں، تو میں اس کی تشہیر کروں گا، لیکن میں شراب یا تمباکو نوشی یا پان بہار سے متعلقہ مصنوعاتوں کا پرچار نہیںکرتا، جن کا میں استعمال نہیں کرتا ہوں ۔

ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام کیوریس کریٹو ایوارڈ میں امیتابھ بچن کو ہندوستان کی تشہیری اور مارکیٹنگ کی دنیا میں ان کی خدمات کے لئے ماسٹر آف کریٹیوٹی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ ایوارڈ ملنے پر مسٹر بچن نے کہا” مجھے نہیں پتہ کہ میں اس کا حق دار ہوں یا نہیں، لیکن تشہیر کے میدانمیں میں نے جو کام کیا ہے اس کا اعتراف کیے جانے اور اس سے شناخت ملنے پر اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

قابل غور ہے کہ 75سال کے ہوجانےکے باوجود امیتابھ بچن آج بھی بالی وڈ کے ایسے اداکار وں میں شمار ہیں جن کے پاس تشہیری معاہدوںکی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہیں ٹی وی پر بھی اکثر ہی کسی نہ کسی مصنوعات کی تشہیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amitabh bachchan reveals the reason why he would never endorse alcohol in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply