رام گوپال ورما ایک بار پھرامیتابھ کو اینگری ینگ مین کے رول میں پیش کریں گے

ممبئی:(یواین آئی)بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز رام گوپال ورما مشہورو مقبول اداکار امیتابھ بچن کو پھر سے اینگری ینگ مین کے کردار میں پیش کرنے والے ہیں۔ 70 اور 80کی دہائی میں امیتابھ بچن نے اینگری ینگ میں کی شبیہ بنائی تھی۔
خبر ہے کہ رام گوپال ورما امیتابھ کے اس اینگری ینگ مین لکس کو پردے پر واپس لانےوالے ہیں۔رام گوپال ورما اپنی ہٹ فلم ’سرکار ‘کا تیسرا سیکول بنانے والے ہیں ،جس میں امیتابھ بچن نظر آئیں گے اور اس میں ہی ان کا یہ روپ دیکھنے کو ملے گا۔ رام گوپال ورما نے کہا”دو تین اسکرپٹ پر کام کرنے کے بعد اب آخر میں ان کے پاس ایک ایسی اسکرپٹ ہے جس کو لے کر وہ اورامیتابھ بچن دونوں خوش ہیں۔سرکار 3 سے یقیناً اینگری بچن کی واپسی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ امیتابھ کو انہوں نے گزشتہ 10برسوں میں اینگری موڈ میں سرکار میں دیکھا تھا۔غصہ ایک عام احساس ہے لیکن امیتابھ کے معاملے میں یہ بالکل الگ ہے۔کہا جارہا ہے کہ سرکار 3 کی شوٹنگ آئندہ ماہ سے شروع ہوجائے گی۔اسے آئندہ سال گرمیوں میں ریلیز کرنے کی تیاری ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amitabh bachchan returns as the angry man in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply