فلم دیکھتے ہی خوشی سے امیتابھ بچن کے آنسو چھلک پڑے

نئی دہلی:محض 20 کروڑ کے بجٹ والی فلم ’ بدھائی ہو‘ کی تعریف پہلے دن سے ہی لوگ کر رہے تھے اور ماؤتھ پبلسٹی کا مثبت اثر یہ دیکھنے کو ملا کہ ’ٹھگز آف ہندوستان‘ جیسی میگا اسٹار فلم ریلیز ہونے کے بعد بھی لوگ ’بدھائی ہو‘ دیکھنے کے لیے جا رہے ہیں۔

اَب بالی وڈ شہنشاہ کہے جانے والے امیتابھ بچن نے اس فلم کی تعریف میں اداکارہ نینا گپتا کو خط لکھا ہے جس سے نینا گپتا بہت خوش ہیں۔ انھوں نے یہ خط اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر بھی کیا ہے۔

دراصل امیتابھ بچن کی آنکھوں میں اس فلم کو دیکھنے کے بعد خوشی کے آنسو آ گئے اور وہ نینا گپتا کو خط لکھے بغیر نہیں رہ سکے۔ اس خط میں انھوں نے نینا گپتا کی اداکاری کا ذکرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے اپنا کردار بخوبی نبھایا۔

وہ لکھتے ہیں کہ ”ابھی آپ کی فلم بدھائی ہو دیکھی، اور آپ کے کام کی تعریف کے لیے یہ خط اور پھول۔ کس قدر ٹھہری ہوئی ہے آپ کی اداکاری۔ ٹھہراو¿، اداکاری میں بہت مشکل ہوتا ہے۔“ امیتابھ بچن نے اس طرح کی فلم کرنے پر نینا گپتا کو مبارکباد بھی پیش کی۔

وہیں نینا گپتا نے بھی اس خط اور پھول کے لیے امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کرنے میں تاخیر نہیں کی۔ انھوں نے لکھا کہ ”آپ سے یہ خط اور پھول پا کر آنکھیں خوشی سے بھر گئیں۔ بہت بہت شکریہ امیتابھ بچن سر۔“

قابل ذکر ہے کہ فلم ’بدھائی ہو‘ کو فلم ناقدین کی بھی خوب تعریف مل رہی ہے اور اس میں آیوشمان کھرانہ، نینا گپتا، گجراج راو¿ اور سانیا ملہوترا نے شاندار اداکاری کا نمونہ پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم ’بدھائی ہو‘ ریلیز سے اب تک تقریباً 125 کروڑ کا کاروبار کر چکی ہے اور اب بھی کئی سنیما گھروں میں دیکھائی جا رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amitabh bachchan pens a letter of appreciation to neena gupta in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment