امیتابھ نے ریتک کے ساتھ بنائی جانے والی فلم ’ ٹھگ‘ سے خود کو الگ کر لیا

ممبئی: مشہور اداکار امیتابھ بچن نے ریتک روشن کے ساتھ بنائی جانے والی وہ فلم چھوڑ دی ہے جوبالی ووڈ ہدایت کار وجے کرشن آچاریا ”ٹھگ“ کے نام سے بنانے والے ہیں۔فلم طویل عرصے سے خبروں میں ہے۔اس میں ریتک روشن کو لیا جاچکا ہے۔
اس فلم میں امیتابھ بچن کے کام کرنے کی بھی خبر تھی لیکن فلم اب تک شروع نہیں ہوئی ہے۔کہا جارہا ہے کہ امیتابھ بچن نے اپنے آپ کو فلم سے الگ کرلیا ہے اور یہ اطلاع انہوں نے پروڈیوسروں کو دے دی ہے۔
ٹھگ فلم کی اسکرپٹ کو اب تک فائنل نہیں کیا جاسکا ہے۔کئی بار تبدیلی کی گئی لیکن آخری شکل اب تک نہیں دی جاسکی ہے۔مسلسل شوٹنگ ٹلنے سے اداکار پریشان ہیں۔ممکن ہے کہ امیتابھ کے بعد ریتک بھی فلم سے الگ ہوجائیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amitabh bachchan opts out of thug in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply