امیتابھ بچن ’ٹھگز آف ہندوستان“ کی شوٹنگ کے دوان علیل ہوگئے

جودھپور: بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن منگل کے روز راجستھان کے شہر جودھپور میں ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ کے دوران بیمار پڑگئے۔اگرچہ راجستھا ن میں ہی ڈاکٹروں نے ان کا علاج شروع کر دیا لیکن ان کو مزید بہتر علاج کے لیے جلد ہی ممبئی لے جایا جائے گا۔
آجکل ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ میں مصروف رہنے کے باعث بگ بی کو آرام کرنے کا بہت کم وقت مل پا رہا ہے ۔کیونکہ اس فلم میں ان کا جو رول ہے وہ انہیں شوٹنگ سے باہر جانے کا موقع نہیں دے رہا جس کے باعث وہ جسمانی و ذہنی طور پر بہت تھک جاتے ہیں ۔
فلم میں دیگر فنکاروں میں عامر خان، فاطمہ ثنا شیخ اور کٹرینہ کیف بھی اہل کردار ادا کر رہی ہیں۔یہ فلم دیوالی میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ گذشتہ ماہ بھی کمر کے نچلے حصہ میں درد کی شکایت کرنے پر 75سالہ اداکار کو ممبئی کے لیلاوتی ہاسپتل اینڈ ریسرچ سینٹر میں داخل کیا گیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: amitabh bachchan falls sick while filming thugs of hindostan in jodhpur in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply