بگ بی اب زیادہ فلمیں نہیں سائن کرنا چاہتے

ممبئی:مشہور اداکار امیتابھ بچن اب زیادہ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے۔ امیتابھ کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے ساڑھے چار دہائی ہوگئی ہے۔امیتابھ اب عمر کے 75سال پورے کرنےوالے ہیں لیکن سنیما کے سلسلے میں ان کا جوش اور دلچسپی آج بھی کسی نوجوان کی طرح ہے اوروہ ہر کام کو بہترین طریقے سے کرتے ہیں۔اب امیتابھ بچن زیادہ فلمیں نہیں کرنا چاہتے،جس کا انکشاف انہوں نے خود کردیا ہے۔ امیتابھ بچن نے اس بات کو قبول کیا اور کہاکہ ا ب فلموں میں کام کرنے میں ان کی بڑھتی عمر آڑے آرہی ہے۔
ہر قسم کے رول اور بہت ساری فلموں کی پیش کش ان کے پاس ہے۔فلم ساز ان کے پاس اسکرپٹ لے کر آتے ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ وہ ان کی فلموں میں کام کریں۔ امیتابھ نے بتایا کہ بہت سارے فلم سازتو اس بات پر بھی تیار ہوتے ہیں کہ وہ دو سے تین سال تک اپنی فلم بنانے کےلئے رکنے کو تیار ہیں بس ایک بار امیتابھ بچن ہاں کردیں۔
امیتابھ نے کہا کہ عمر اب ساتھ نہیں دیتی اس لئے وہ کسی کو بھی دو سال انتظار کرنے پر زور نہیں دیتے۔کوئی نہیں جانتا پتا نہیں کل کیا ہو جائے۔وہ سارے فلم سازوں سے کہتے ہیں کہ اگلے کچھ مہینوں میں وہ کیا کرنے جارہے ہیں۔امیتابھ ہر فلم ساز کو یہ بھی کہتے ہیں کہ انہیں رنبیر کپور یا رنویر سنگھ کی طرح نہ مانا جائے کیونکہ وہ نوجوان ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amitabh bachchan doesnt sign too many films in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply