ٹائمز سیلیبکس کی فہرست میں امیتابھ اور کنگنا رانوٹ پہلی اور عالیہ بھٹ تیسری پوزیشن پر

ممبئی: ٹائم سیلیبکس ویب سائٹ کے سروے میں سپر اسٹار امیتابھ بچن اور کنگنا رانوٹ نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ٹائم سیلیبکس کے سروے میں امیتابھ نے سلمان خان، اکشے کمار، شاہ رخ خان اور ابھیشیک بچن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
مئی میں کرائے گئے سروے میں انہیں 15 پوائنٹس ملے جبکہ سلمان کو 13.5 پوائنٹس، اکشے کمار کو 12.5 پوائنٹس، شاہ رخ کو 11.9 پوائنٹس اور ابھیشیک بچن کو 10.9 پوائنٹس ملے ہیں۔اجے دیوگن 10.5 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، رندیپ ہڈا 9.9 پوائنٹس لے کر ساتویں، عمران ہاشمی 9.5 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں ، رنویر سنگھ 9.3 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور ریتک روشن 9.1 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر رہے۔اداکاراو¿ں میں کنگنا رانوٹ پہلے نمبر پر رہیں۔ اس سروے میں انہیں 16 پوائنٹس ملے وہیں شردھا کپور 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
عالیہ بھٹ 14.5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جیکلن فرنانڈیز 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پرینکا چوپڑا 12.9 پوائنٹس ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔سونم کپور 12 پوائنٹس ملے اور وہ چھٹے پر رہیں جبکہ ایشوریہ رائے 11.9 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، کیٹرینہ کیف 11.5 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، انوشکا شرما 10.9 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور دیپکا پاڈوکون 10.7 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر رہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹائم سیلیبکس ویب سائٹ بالی وڈ کے فنکاروں کی فلموں کی باکس آفس پر کامیابی، ان کے خبروں میں بنے رہنے اور ان کے ذریعے کئے گئے اشتہارات اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ اور انٹرنیٹ پر ان کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے تیار کی جاتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amitabh bachchan and rangna ranaut are no 1 on times celebex in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply