عصر حاضر کی میری پسندیدہ اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں: امیتابھ بچن

نئی دہلی: سونی ٹی وی پر نشر ہونے والا کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 11میں ہاٹ سیٹ پر بیٹھے ایک شریک مقابلہ سے گفتگو کے دوران شو کے میزبان بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ عصر حاضرمیں ان کی پسندیدہ اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں ۔

حال ہی میں کے بی سی کی ہاٹ سیٹ پر بیٹھی دیپ جوتی نام کی ایک خاتون شریک مقابلہ کے لیے اسکرین پر فلم ’ راضی ‘ سے وابستہ سوال آیا تھا ، اس دیپ جوتی نے کافی آسانی سے جواب دیا او رساتھ ہی امیتابھ بچن کو بتایا کہ فلم’ راضی ‘ کی اداکارہ عالیہ بھٹ ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

یہ سنتے ہی فوراً امیتابھ بچن نے کہا کہ عالیہ بھٹ ہمیں بھی بے حدپسند ہیں، وہ ہماری پسندیدہ اداکارہ ہیں، ہم ان کے ساتھ فلم ’ برہم استر‘ میں کام کر رہے ہیں اور میں نے دیکھا ہے کہ کیمرے کے سامنے عالیہ کافی آسان ایکسپریشنز کے ساتھ ہی اپنی بات کہہ جاتی ہیں ۔

امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ’ آج کے دور میں میں نے دیکھا کہ یہ نوجوان ستارے بہت زیادہ جذبات اور اوور دی ٹاپک ایکٹنگ کئے بغیر اپنی بات کو آسان اور ٹھیکطریقے سے کہہ جاتے ہیں ، یہ واقعیکما ل ہے‘۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amitabh bachchan admire this modern day actress in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.