امیتابھ اور جیہ بچن کی جوڑی 16سال بعد ایک بار پھر ایک فلم میں نظر آسکتی ہے

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف فلم ساز شجیت سرکار سپر اسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن کو لے کر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ امیتابھ اور جیا کی جوڑی کو لاجواب سمجھا جاتا ہے۔ دونوں نے شعلے، زنجیر، ابھیمان ، ملی، سلسلہ اور کبھی خوشی کبھی غم سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔ امیتابھ اور جیا کی جوڑی ہمیشہ ہی بڑے پردے پر پسند کی جاتی رہی ہے لیکن حالیہ دنوں میں دونوں ایک ساتھ پردے پر کم ہی نظر آئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ شجیت سرکار کی اگلی فلم میں دونوں ایک بار پھر نظر آئیں گے۔ فلم ‘پنک’ کے بعد شجیت اپنی ایک نئی فلم کی تیاریوں میں لگ چکے ہیں۔ کہانی 40 سال شادی کے رشتہ ازدواج کا رشتہ نبھانے والے ایک بزرگ جوڑے کی ہے اور وہ اس فلم میں امیتابھ اور جیا کو اہم کردار کے لئے رابطہ کر چکے ہیں۔ فلم کا ابھی تک عنوان بھی طے نہیں کیا گیا ہے۔

Title: amitabh and jaya bachchan to reunite on the big screen | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply