بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے کئی سوپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

ممبئی:بالی وڈ میں امیشا پٹیل کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جس نے اپنی رومانوی اداؤں سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔ امیشا پٹیل کی پیدائش 9 جون 1975 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2000 میں راکیش روشن کی ہدایت والی بلاک بسٹر فلم ’کہو نا پیار ہے“ سے کیا تھا۔ یہ ہرتیک روشن کی بھی پہلی فلم تھی۔اس کے بعد 2001 میں انہوں نے سنی دیول کے ساتھ فلم ”غدر“ میں کام کیا تھا۔ فلم میں بااثر اداکاری کے لئے انہیں سرفہرست اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔
سال 2002 میں آئی فلم” ہمراز “ میں امیشا پٹیل کی اداکاری کا نیا روپ دیکھنے کو ملا جس کے لیے انہیں ایک مرتبہ پھر سے بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ اس کے بعد انہوں نے ” یہ ہے جلوہ، پروانہ، اعلان، ضمیر، وعدہ “جیسی کئی فلموں میں کام کیا جو ناکام رہیں۔ 2005 میں امیشا پٹیل کو عامر خان کے ساتھ ”منگل پانڈے “ میں کام کرنے کا موقع ملا حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ 2007 میں مزاحیہ ڈراما فلم ” ہنی مون ٹریولس پرائیویٹ لمیٹڈ“ ان کے کیریئر کی ایک اور ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

اس کے بعد بھول بھلیاں اور ریس۔2 جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ امیشا نے اپنے فلمی کیریئر میں ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی ایک پروڈکشن کمپنی کھولی ہے جس کے بینر تلے وہ ’ دیسی میجک‘ کی تخلیق کر رہی ہیں۔ اس فلم میں وہ دوہرا کردار نبھا رہی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ameesha patel celebrates her birthday in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply