ٹی وی ڈائریکٹر نندا نے اداکارآلوک ناتھ پر ریپ کا الزام لگایا

نئی دہلی:ٹی وی دنیا کی معروف مصنف اور ڈائریکٹر ونیتا نندا نے اپنے مشہور ٹی وی شو’تارا‘ کے اہم اداکا ر اور سنسکاری بابو کے نام سے مشہور آلوک ناتھ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں میرے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

نندا کے اس الزام کی روشنی میں پوچھے جانے پر آلوک نے کہا کہ انہی ( نندا) سے پوچھئے آپ، مجھے سے کیوں پوچھ رہے ہیں؟ جو عورت نے کہہ دیا وہی سچ ہے نا؟ ایسے میں میرا ردعمل معلوم کر کے کیاکریں گے، آپ لوگوں کو جو لکھنا ہے لکھئے ، ویسے بھی جو میں کہوں گا اس پر کوئی یقین نہیں کرے گا، جو نندا کہے گی اس پر یقین کریں گے، نندا نے جو کہا ہے وہ اس کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔مجھ پر جو الزام عائد کیا گیا وقت آنے پر سب صاف ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ نندا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ لکھ کر بتایا کہ آلوک ناتھ نے ان کی عصمت دری کی اور شو کی اداکارہ کے ساتھ فحش حرکات کیں۔ نندا نے لکھا کہ ملزم اداکار شراب کے نشے میں شو کے سیٹ پر آتے اور اداکارہ کے ساتھ ناقابل برداشت حرکتیں کرتے تھے۔

اداکارہ نے جب شکایت کی تو ہم نے اسے ایک موقعہ دیا۔لیکن اس کی حرکتیں جاری رہیں اور ایک دن اس نے شراب کے نشے میں سیٹ پر اداکارہ کے ساتھ ناجائز حرکت کی۔اداکارہ نے اسے طمانچہ مار دیا۔اس کے بعد اس اداکار آلوک ناتھ کو شو سے ہٹا دیا گیا۔

قابل غور ہے کہ نندا نے اس اداکار کا نام نہیں لکھا ہے لیکن اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ’سنسکاری‘ (مہذب) لفظ کا استعمال کیا ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ ان کا الزام مشہور اداکار آلوک ناتھ پر ہے۔اب سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے آلوک ناتھ کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔

وہیں شو کے دوران متاثرہ اداکارہ نونیت نشان ہو سکتی ہیں کیوں کہ وہی ’تارا‘ کی اہم اداکارہ تھیں۔نندا نے اس کے بعد اپنے ساتھ ہوئی زبردستی کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ملزم اداکار نے نشے کی حالت میں ان سے بڑی بے رحمی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس حادثہ نے انہیں اندر تک تکلیف پہنچائی۔ بعد کے سال ان پر کافی بھاری گزرے۔

انہیں کام کے لئے جدوجہد کرنی پڑی۔ تاہم اب وہ ان سب سے آگے بڑھ چکی ہیں۔حیرت کی بات تو یہ ہے کہ آلوک ناتھ فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں سب سے( سنسکاری) مہذب کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alok nath accused of rape by writer director vinta nanda in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply